Bazm e Urdu - The urdu poetry app

شدت غم تو اور بڑھا کر دیکھ لے

By: Asad

شدت غم تو اور بڑھا کر دیکھ لے
ظلم کی تو انتہا تک جا کر دیکھ لے

ھم نہیں پھرنے کے اپنی زبان سے
بارہا تو ھم کو آزما کر دیکھ لے

دیکھ لے تو حوصلہ اپنے دل کا
صبر تو اس کے آزما کر دیکھ لے

جگر چھلنی کر اگر تو خوش نہ ہو
تو دل میں چیرا پھر لگا کر دیکھ لے

آہ !! کسی صورت نہیں ہونے کی اسد
آنکھوں کو تو خون رلا کر دیکھ لے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore