Bazm e Urdu - The urdu poetry app

پتھروں کی پوجا میں بڑے دکھ جھیلے ہیں

By: Shabeeb Hashmi

وقت کی روانی میں زندگی کے میلے ہیں
بخت کی گرانی میں خواہشوں کے ریلے ہیں

ہجر کے سمندر میں تنہائیوں کے جزیروں میں
سخت لا مکانی تھی اور ھم رھے اکیلے ہیں

آنکھوں کے دریچؤں میں شکستگی کا سایہ ھے
سخت بے زمینی میں وقت کے جھمیلے ہیں

صنم جو تراشا تھا خود اپنے ھاتھوں سے
پتھروں کی پوجا میں بڑے دکھ جھیلے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore