Bazm e Urdu - The urdu poetry app

چاندنی رات تھی اور میں چپ تھا

By: M. Habibullah Rajput

چاندنی رات تھی اور میں چپ تھا
کیسی حسیں بات تھی اور میں چپ تھا

میں اپنوں کو جواب بھلا کیا دیتا
گھات پہ گھات تھی اور میں چپ تھا

ہائے بڑھتا ہی رہا درد جگر مگر
یہ پیار کی سوغات تھی اور میں چپ تھا

کوئی بے بسی سی بے بسی تھی میری
زندگی مجسم سوالات تھی اور میں چپ تھا

ایک طوفاں تھا پس مژگاں ٹھرا
دکھوں کی خیرات تھی اور میں چپ تھا

اس سے بچھڑا تو عجب حال ہوا میرا
کشمکش موت و حیات تھی اور میں چپ تھا

حبیب دوست بن کر مجھے رسوا اس نے کیا
کیسی عجب بات تھی اور میں چپ تھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore