By: Fazlul Hasan
بڑے سنگدل بے وفا آپ ہیں
گذشتہ جنم کی سزا آپ ہیں
سرپ ہوں کہ گولی کہ مرہم مگر
مرے درد دل کی دوا آپ ہیں
ذرا چھیڑ خانی پہ یہ تبصرہ
بڑے بے شرم بے وفا آپ ہیں
بھلے آپ مانیں نہ مانیں مگر
مرے عشق مں مبتلا آپ ہیں
نہیں پیار کا دیتے ایسے جواب
کہ الو کی دم فا ختہ آپ ہیں
جو دل میں تھا میرے ذرا کہہ دیا
کیا ایسا کیا جو خفا آپ ہیں
خوشی سے تمام عمر جھیلے حسن
بڑی خوب صورت سزا آپ ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?